اٹلی میں میکسیکو کے ایک سابق گورنر کو نشیلی ادویہ کی اسمگلنگ، بینک دھوکہ
دہی اور کالے دھن کو سفید بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اٹلی کے حکام نے
بتایا کہ میکسیکو کے سابق گورنر تھومس یارنگٹن کو کل گرفتار کیا گیا ہے۔ٹکساس میں ایک فیڈرل گرانڈ جیوری نے اسے 2013 میں لاکھوں ڈالر رشوت لینے کے معاملے میں ملزم قرار دیا تھا۔